حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانے اور اُن کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے واپڈا ٹاؤن، گجرانوالہ ڈویژن کی ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیماری کے فضائل بیان کرتے ہوئے اسلامی بہن کو اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گھر کی خواتین کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔