اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت   بہاولپور ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں بہاولپور ڈویژن کی ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ سطح کا کارکردگی شیڈول سمجھایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور تقرری کے حوالے سے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔