گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مزنگ لاہور کے فیضانِ صحابیات میں ڈویژن تا سب ٹاؤن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عاجزی اختیار کرنے اور احترامِ مسلم کا لحاظ رکھنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو وقت دینے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں سب ٹاؤن و سب تحصیل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کے اہداف دیئے گئے جبکہ دیگر مختلف امور پر مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔