پچھلے دنوں مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے براہِ راست جبکہ پاکستان کے دیگر فیضانِ صحابیات سے اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا شرکا اسلامی بہنوں کو اپنے والدین کی خدمت کرنے، اُن کی اطاعت کرنے اور اُن کا ادب کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔