دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں    ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ سطح کا کارکردگی شیڈول سمجھاتے ہوئے اُن سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بیان کیا گیا ۔