دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی میٹروپولیٹن  کے راجہ بازار ٹاؤن میں فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کی نصیر آباد ڈویژن کاآن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، نگرانِ نصیر آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوت ِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہدف کو کیسے پورا کیا جائے ؟ اس پر تبادلۂ خیال کیا۔


پچھلے دنوں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی کوئٹہ ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ کوئٹہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ، نگرانِ کوئٹہ میٹرپولیٹن اور نگرانِ ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی سے آن لائن ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کاکردگی کا جائزہ لیا نیز دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

دورانِ گفتگو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کوپورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف کو کیسا مکمل کیا جائے اس حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

پاکستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی سبی ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ سبی ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور نگرانِ تحصیل کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینِ اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تمام اخراجات کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

صوبہ بلوچستان میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی ذمہ داران کی تربیت کے لئے گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کےتحت  صوبہ بلوچستان کی لورالائی اور رخشان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، نگران ِلورالائی ڈویژن ، نگرانِ رخشان ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذیعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دین متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہدف کو کیسے پورا کیا جائے ؟اس پر کلام کیا اور ذمہ داران کو اپنے اہداف جلد از جلد پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔

صوبہ بلوچستان سمیت پاکستان بھرمیں 12 دینی کاموں کے ذریعے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کی قلات اور مکران ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینِ متین کی خدمت کرنے والی تحریک دعوت ِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہدف کو کیسے پورا کیا جائے ؟ اس پر شرکا اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران ِصوبہ بلوچستان ، نگرانِ قلات ڈویژن ونگرانِ مکران ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور نگرانِ تحصیل اسلامی بہنیں موجود تھیں۔


اسلامی بہنوں کو اسلامی معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے 29 مارچ 2023ء بروز بدھ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوسی لائنز ایریا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاللہ والوں کے روزے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ اسٹاف کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا۔

معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خدمتِ دین اور ہماری ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو جذبے و شوق کے ساتھ خدمتِ دین کرنے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  19مارچ 2023ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ باغ اور ڈسٹرکٹ حویلی کا بالمشافہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ کشمیر ، نگرانِ باغ و حویلی ڈسٹرکٹ اور تحصیل و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کو 8 دینی کاموں بہتری لانے، رمضانُ المبارک میں قراٰن کورس کرنے، منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹر ی کرنے ،کل منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست بنانے ، شارٹ کورسز اور 8 دینی کام میں جو کورس شامل ہیں ان کے حوالے سے کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پاکستان کے شہر ہجیرہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت18 مارچ 2023ء بروز ہفتہ فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ کشمیر، پونچھ و سدھنوتی ڈسٹرکٹ، نگرانِ تحصیل اور شعبہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور سفر شیڈول کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، نگرانِ بہاولپور ڈویژن اور میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ کی  نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بروقت دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے، تقرری کا جائزہ لینے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے ساتھ آ ن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک تا ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور بر وقت پر کارکردگی دینے، دینی کاموں کو بڑھانے، تقرریاں مکمل کرنے ، شعبےکے مدنی پھولوں کو نافذ کرنے، ٹیسٹ پاس غیر اجیر مدرسات کے ذریعے بالغات کے درجات بڑھانے، سفرِ شیڈول بنانے، اجیروں سے بروقت حاضریاں و شعبہ کارکردگیاں مکمل کروانے، فیضانِ تلاوت قرآن کورس کروانے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے خوب کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔