کوئٹہ شہر میں دینی کام کرنے والی کوئٹہ ڈویژن کی تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل کوئٹہ شہر میں دینی کام کرنے والی کوئٹہ ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، کوئٹہ ڈویژن
نگران و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، میٹروپولیٹن نگران و شعبہ ذمہ داران ، ٹاؤن نگران و شعبہ ذمہ داران اور رہائشی ذیلی کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں میں آنے والے مسائل اور اُن کا حل بیان کیا نیز سستی کے باعث دینی کاموں میں ہونے والے نقصانات پرگفتگو کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں بروقت کارکردگی
شیڈول جمع کروانے اور سافٹ ویئر انٹریز
مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز سابقہ اہداف کا فالو اپ بھی لیا ۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کام کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی
کاموں کے اہداف بھی دیئے۔