پاکستان کے شہر سکھر میں مدنی مشورہ، نگران سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اگست 2023ء بروز پیر اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے متعلق پاکستان کے
شہر سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ سکھر ڈویژن سمیت دیگر اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور اُن کا حل
بتایا نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔
گلبرک ٹاؤن ،یوسی 2 میں اسلامی بہنوں کے سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں صاحبزادیِ عطار کی آمد
15 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گلبرک ٹاؤن ،یوسی 2، ڈویژن
1،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
حلقے کی ابتداء تلاوتِ و نعت سے کرنے کے بعد
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ دار کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے اور دیگر اہم امور کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
حلقے کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار دعا کروائی جبکہ وہاں موجود شرکا اسلامی بہنوں
نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی سٹی تا
ٹاؤن سطح کی ذمہ داران کے لئے کراچی میں
تربیتی سیشن
فیضانِ صحابیات، پی آئی بی کالونی ،کراچی میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ
مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی سٹی تا ٹاؤن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن کے ابتداء میں ملک سطح کی شعبہ
مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل ذمہ دار
اسلامی بہن نے پریزنٹیشن کے ذریعے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی ۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ
عطار سلمہا
الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔
بعدِاجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ گارڈن کی پرانی اسلامی بہن
سے عیادت کی اور گارڈن کی یوسی نگران اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پر اُن کے گھر
والوں سے تعزیت کی۔
دین ِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت نگرانِ عالمی مجلسِ شوریٰ نے دیگر اسلامی
بہنوں کے ہمراہ گھر گھر کر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے تحت 2 ستمبر 2023ء کو ہونے والے
یومِ دعوتِ اسلامی کے سلسلے میں نگرانِ ریجن، نگرانِ پاکستان مشاورت،جامعۃ المدینہ
گرلز ذمہ دار اور کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلا م
کرتےہوئے پرانی اسلامی بہنوں کو جمع کرنے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق گفتگو کی۔
کراچی ویسٹ کی ڈسٹرکٹ تا وارڈ ذمہ داران کا مدنی مشورہ،بیرونِ ملک کی
اسلامی بہنوں کی شرکت
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پچھلے دنوں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی ویسٹ کی
ڈسٹرکٹ تا وارڈ ذمہ دار اسلامی بہنیں براہِ
راست جبکہ سینٹرل افریقہ اور عرب کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
ابتداءًاس مدنی مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے کے متعلق اسلامی
بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےکارکردگی
شیڈول پر عمل کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے پرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت
کرنےکے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بذریعہ آڈیو لنک آن لائن ٹریننگ سیشن
22جولائی
2023 ءکودعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام آن لائن
ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں بذریعہ آڈیو
لنک 55 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس تربیتی سیشن میں دار الافتاء اہلِ سنت دعوتِ اسلامی کے مولانامفتی
محمد حسان عطاری مدنی نے محرم الحرام کے موضوع پر تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے
جوابات بھی دیئے۔
ماہِ ربیع الاول کے مدنی پھولوں کے حوالے سے
پاکستان مشاورت کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 01 اگست 2023ء بروز منگل پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک
سطح کی شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ ذمہ دار ، محفلِ نعت اور ملک سطح کی فیضانِ مرشد للبنات ذمہ دار نے شرکت کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 01 اگست 2023ء بروز منگل شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کے دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
مختلف کورسز کے نظام سے متعلق مختلف ڈیپارٹمنٹس
کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے مختلف کورسز کے نظام سے متعلق مختلف ڈیپارٹمنٹس (ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ گرلز، شعبہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز، شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ
کورس) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں بالخصوص نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت
کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے کورسز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے فالو اپ لیا نیز
کون سے کورسز کس شعبے کے تحت اور کن مہینوں
میں ہوں گے اس کے اہداف طے کئے۔
کلفٹن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں اسلامی بہنوں کا
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
کلفٹن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
معمول
کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو حضرت حُر سمیت دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی شہادتوں سے متعلق واقعات کے بارے میں بتایا۔
اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے
ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami