پاکستان
مشاورت اور پاکستان سطح کی مختلف شعبہ ذمہ داران کے مشورے کا دوسرا دن
کراچی شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے 2 دن پر مشتمل رہائشی مدنی مشورے کے
دوسرے دن 19 اگست 2023ء بروز ہفتہ ایک نشست کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس نشست میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”سب کے ساتھ یکساں تعلقات“ کے موضوع پر بیان
کیا جس میں انہوں نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ محبت بھرے انداز میں پیش آنے
اوردینی کاموں کے دوران آنے والی پریشانیوں کو صبر و تحمل سے برداشت کرنے پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مرکزی
مجلسِ شوریٰ کی اطاعت کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف
شعبہ جات مثلاً شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات،شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ،اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات پر
کلام کیا ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئے۔