ملک
و بیرونِ ملک میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کا کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کےتحت پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب کے سرگودھا ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب، نگرانِ سرگودھا ڈویژن، ضلع اور سرگودھا
میٹروپولیٹن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ دعوتِ اسلامی کےسالانہ ڈونیشن کا جائزہ
لیتے ہوئے سابقہ سال ہونے والے ڈونیشن کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور فطرہ
مہم میں بھرپور کوشش کر کے سالانہ ڈونیشن کے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں میں ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عالمی
سطح پر لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ روز صوبۂ پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب، نگرانِ فیصل آباد ڈویژن، ضلع اور فیصل
آباد میٹروپولیٹن کی اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں ۔
اس
مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےسالانہ ڈونیشن کا جائزہ لیتے
ہوئے سابقہ سال ہونے والے ڈونیشن کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز فطرہ مہم میں بھرپور کوشش کر کے سالانہ
ڈونیشن کے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ
ازیں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں میں ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
صوبہ بلوچستان کے تمام ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
صوبہ بلوچستان کے تمام ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن،
ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹاؤن اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےسالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے مزید کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
ڈونیشن کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اور سابقہ سال کے ڈونیشن کو جلد از جلد
مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
گجرات اور گوجرانوالہ کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران
اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں
کے حوالے سے پچھلے دنوں صوبہ پنجاب کی گجرات اور گوجرانوالہ کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ
نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور ڈونیشن کے دینی کاموں میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سابقہ سال کے ڈونیشن کو 26 رمضانُ المبارک تک مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
گزشتہ روز کچہری ٹاؤن کے دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام جاری رہائشی
کورس کی اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی
شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”کامیاب کون“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں
کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور اُن کی تفتیش کی نیز طالبات کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
کچہری ٹاؤن کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی
باتیں بتانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا جبکہ
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حضرت مولا علی شیرِ خدا“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو حضرت علی رضی اللہ علیہ کی سیرت و فرامین پر عمل کرتے ہوئے اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن میں اپنا حصہ
ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کچہری ٹاؤن میں قائم دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔
دورانِ میٹ اپ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگوکرتے ہوئے رہائشی کورسز کے داخلوں کے حوالے
سے انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مختلف شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس
کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
تمام ریجن نگران، آفس ناظمہ اور آفس کارکردگی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ کارکردگی فارم کے
سلسلے میں پچھلے دنوں تمام ریجن نگران، آفس ناظمہ اور آفس کارکردگی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی۔
مارچ 2023ء پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی
دعوتِ اسلامی پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینِ
اسلام کے کے پیغام کو عام کرنے اور گھر گھر دینِ اسلام کی تعلیمات پہنچانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے
درمیان دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے موصول ہونے والی خبر کے
مطابق مارچ 2023ء پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان جو 8 دینی کام ہوئے اُن کی تفصیلی کارکردگی درج
ذیل ہے:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:88 ہزار 986
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ کا سنتوں بھرا بیان / مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 735
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگائے
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 996
٭مذکورہ مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:74 ہزار 517
٭اسلامی بہنوں کی تربیت کےلئے منعقد کئے گئے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 42
٭مذکورہ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 36 ہزار 930
٭نیکی کی دعوت دینے کےلئے ہفتہ وار علاقائی دورہ
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27 ہزار 440
٭امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہاور جانشینِ
امیرِ اہلِ سنت مدظلہ
العالی کی جانب سے ملنے والے ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی ٭اسلامی
بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 68 ہزار 122
٭اسلامی بہنوں سے موصول ہونے والے نیک اعمال رسائل
کی تعداد:77 ہزار 930
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی کورسز
کی تعداد:614
٭مذکورہ مدنی کورسز میں شریک ہونے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:10 ہزار 692
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے
تحت کراچی کے علاقےملیر ماڈل کالونی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہلِ ثروت اسلامی
بہنوں سے گھر گھر جاکر ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہنوں نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن کی ضرورت سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے دعوتِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی میں اسلامی بہنوں
کے درمیان دینی کام کرنے والی مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگرانِ کراچی سٹی اور ڈسٹرکٹ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدعوتِ
اسلامی کے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
ڈونیشن کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنےکا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ کرکے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔