صوبۂ پنجاب کی لاہور ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ، دینی کاموں کے
اہداف کا جائزہ
دینِ متین کی خدمت کرنے اور مسلمانوں کے عقائد و
نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7
ستمبر 2023ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب کی لاہور ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں صوبہ پنجاب کی نگران ، لاہور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی
نگران سمیت دیگر سطح کی اسلامی بہنیں شریک تھیں۔
مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا۔
مدنی مشورے کے آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی بھی کی۔