22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبۂ پنجاب کی گوجرانوالہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ، دینی کاموں کے
اہداف کا جائزہ
Tue, 12 Sep , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 ستمبر 2023ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب کی گوجرانوالہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
صوبہ پنجاب کی نگران ، گوجرانوالہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا۔
مدنی مشورے کے آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی بھی کی۔