14 رجب المرجب, 1446 ہجری
صوبہ پنجاب کی ملتان ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13ستمبر 2023ء بروز بدھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبہ پنجاب کی نگران، ملتان ڈویژن و
ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔