4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
فیصل آباد
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آن لائن مدنی مشورہ
Tue, 12 Sep , 2023
1 year ago
صوبۂ پنجاب پاکستان کی فیصل آباد ڈویژن میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق 8 ستمبر 2023ء بروز جمعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، فیصل آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور میٹروپولیٹن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورےمیں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں مشغول رہنے کا ذہن دیا۔
شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔