راولپنڈی میٹروپولیٹن کے بحریہ ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ کریم اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”توبہ و استغفار“ کے موضوع پر بیان کیااور حاضرین کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اجتماع میں موجود شخصیات اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جس میں شخصیات کو عملی طور پر اسلامی بہنوں کے مختلف دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی میٹروپولیٹن میں اسلامی بہنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کی ٹاؤن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، پرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنےاور نئے اجتماعات شروع کروانے کے اہداف دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت بذریعہ انٹرنیٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ریجن نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے عملی شیڈول کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز اس پر عمل کرنے کا طریقۂ کار سمجھایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں آفس ناظمہ، کارکردگی ذمہ دار اور عالمی سطح بین الاقوامی امور کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر کے نظام ، کارکردگی ریکارڈ رکھنے اور کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے کام میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے کارکردگی شیڈول ہر ماہ جمع کروانے کا طریقۂ کار اور اس پر عمل کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ P.I.B کالونی کراچی کے ذیلی حلقے میں گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےتحت  4مئی 2023ء بروز جمعرات صوبہ بلوچستان کی سبی ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبائی نگران ، سبی ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی ۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد و ذرائع“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھایا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ 

اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےتحت  4مئی 2023ء بروز جمعرات صوبہ KPK کی پشاور ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی نگران ، پشاور میٹروپولیٹن نگران اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی ۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد و ذرائع“ کے موضوع پر گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھایا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت  4مئی 2023ء بروز جمعرات صوبہ KPK کی ہزارہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی نگران ، ہزارہ ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد و ذرائع“ کے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھایا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت  3مئی 2023ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں راولپنڈی میٹروپولیٹن کے کچہری ٹاؤن کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ گرلز کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

دورانِ اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” توبہ و استغفار “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدِ اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے ڈونیشن کی نمایاں کارکردگی پر اسٹاف کی اسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔

اسلامی بہنوں کے دلوں میں دینِ اسلام کی محبت پیدا کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے گزشتہ روز کلفٹن کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

3 مئی 2023ء بروز بدھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عالمی سطح پر اسپیشل پرسنز کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اورکورسز کا نظام اورسیز میں اسپیشل پرسنز میں دینی کام بڑھانے پر مشاورت کی۔