دعوتِ اسلامی کے تحت 14اکتوبر 2023ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ڈونیشن بکس للبنات،روحانی علاج للبنات،فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز ، شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات،شعبہ  فیضانِ مرشد للبنات، شعبہ اصلاح اعمال للبنات اور شعبہ نیو سوسائٹیز گرلز(ملک و صوبہ سطح ) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز شخصیات اجتماع کے متعلق کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سے نوازا ۔

13اکتوبر   2023ء کو تبلیغِ دین کرتے ہوئے لوگوں کو اسلام کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ تعلیم للبنات، شعبہ شارٹ کورسز اور شعبہ فیضانِ صحابیات(ملک و صوبائی سطح) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے میٹنگ کے دوران ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے شخصیات اجتماع کا فالو اپ لیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کےمتعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو اپنے اہداف جلد از جلد مکمل کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا ۔

لوگوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13اکتوبر 2023ء بروز جمعہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات،گلی گلی مدرسۃ المدینہ اورقرآن ٹیچر ٹریننگ کورسزکی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے شخصیات اجتماع کا فالو اپ لیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کےمتعلق گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو اپنے اہداف جلد از جلد مکمل کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا ۔


کچہری ٹاؤن   لالکرتی راولپنڈی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2023ء کو شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر شخصیات اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ اور ”ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔

بعدِ اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےاسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے لئے ترغیب دلائی اور ٹیلی تھون کے اہدا ف بھی دیئے ۔


صدر  ٹاؤن کراچی میں 15اکتوبر 2023 بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ اور ”ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔

شخصیات اجتماع میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ترغیب پر شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروائے جبکہ بعض اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں 60 یونٹ جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر  2023 کو پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حج ٹریننگ کروانے کے لئے خوائش مند اسلامی بہنوں کا ڈیٹا لینے سمیت دیگر مختلف امور پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ سفرِ شیڈول بناتے وقت احتیاطوں کا خیال رکھا جائے٭ شعبے کی نوعیت کے حساب سے مدنی مشورہ ، شیڈول اور وزٹ کی ترکیب بنائی جائے۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ۔


مرد و خواتین کے دلوں   میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی شمع جلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2023ء کو کلفٹن کراچی میں محفلِ نعت کا اہتمام کیاگیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰن کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے سرورِ کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”موئے مبارک کے فضائل“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔محفل کے اختتام پر امیرِ اہلسنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔


انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  13 اکتوبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار( عالمی سطح )، آفس ناظمہ اور آفس کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سفر کے متعلق کلام کیا نیز جو فیملی سفر کروائی جاتی ہے اس کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس بارے میں اپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے کاموں میں مزید ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


12 اکتوبر 2023ء کو دنیا بھر کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کا موں کا جائزہ لیتے ہوئے چند پالیسی بنانے پر مشاورت کی کہ کس انداز میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنا چاہیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دینی کام کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار احسن طریقے سے اداکرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2023ء کو فیضانِ صحابیات PIB کالونی میں شعبہ ڈونیشن بکس للبنات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نرمی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بیان کے بعد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیرِ اہلسنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار سے مختلف سوالات کئے جن میں دینی کام و انفرادی عبادت کیسے ہو؟ پریشانیوں و مسائل کے ساتھ دینی کام کس طرح کیا جائے ؟ اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2023ء کو ایصالِ ثواب کے لئے کتیانہ میمن کمپلیکس  کراچی میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے قبر میں مردے پر آنے والی آزمائش کے بارے میں بتایا ۔

اسلامی بہنوں کی مزید تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

محفلِ نعت کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔


11 اکتوبر 2023ء بروز بدھ کراچی کے علاقے الہلال سوسائٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں 8 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ چند اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی دعوت دی اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے کی نیتیں کروائیں۔