عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت   گزشتہ روز صوبۂ سندھ کی سکھر ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی نگران اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن کا کارکردگی شیڈول سمجھایا نیز تقرریاں مکمل کرنے اور سفر شیڈول بنانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے صوبائی نگران و پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول ، سفرِ شیڈول اور مخصوص شعبہ جات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیو سوسائٹیز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔

پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان  دینی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

معلومات کے مطابق پورے پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان مئی 2023ء میں جو دینی کام ہوئے اُن کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

٭ روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 88 ہزار 490۔

٭ روزانہ امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 لاکھ 20ہزار 85۔

٭ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد: 6 ہزار 541۔

٭ اِن مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 77 ہزار 94۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 10 ہزار 150۔

٭ اِن اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 لاکھ 29 ہزار 505۔

٭ ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 28 ہزار 659۔

٭ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :12 لاکھ 48 ہزار 89۔

٭ اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 79 ہزار 351۔

٭ اسلامی بہنوں کے درمیا ن ہونے والے کل مدنی کورسز کی تعداد:503

٭ اِن مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6 ہزار 838۔

سرکارِ دو عالم   صلی اللہ علیہ و سلم کی دُکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں دعائے صحت اجتماع سے متعلق گفتگو کی اور تمام ریجنز میں یہ اجتماع بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعائے صحت اجتماع کے فزیکل اور آن لائن شیڈول کے بارے میں مشاورت کی۔


گزشتہ روزشعبہ فیضانِ اسلام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت  ملکِ پاکستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی، KPK اور صوبۂ پنجاب کی شعبہ فیضانِ اسلام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران شعبے کی عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے سابقہ ماہ کے اہداف کا جائزہ لیااور نیو مسلم خواتین کی معلومات حاصل کرنے کے لئے نگران سمیت شعبہ ذمہ داران سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کا ذہن دیاجبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیو مسلم خواتین کے ماہانہ اجتماعات سے متعلق تجاویز پیش کی۔مدنی مشورے کا اختتام دعا پر کیا گیا۔ 


اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ ریجن، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ کراچی سٹی اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی پھول برائے ذوالحجۃالحرام سے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت   9 جون 2023ء بروز جمعہ صوبہ خیبر پختونخوا کی کوہاٹ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی نگران ، کوہاٹ ڈویژن کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے کوہاٹ ڈویژن میں ہونے والے ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے معلمات و مبلغات اسلامی بہنوں کو خودبھی دینی کام کرنے اور دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 

دعوت ِ اسلامی کے تحت  9جون 2023ء بروز جمعہ کراچی دارالسنہ للبنات اور اسلامی بہنوں کے فیضان صحابیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی شعبہ دارالسنہ للبنات ذمہ دار اور کراچی سٹی سمیت ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ دارالسنہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سٹی و ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول ، سفرِ شیڈول اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

کمزوری کو دور کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، دارالسنہ و فیضان صحابیات میں مستقل کورسز کروانے اور کورسز میں ایڈمیشن کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ 


دعوت ِ اسلامی کے تحت   اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کی نصیر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ بلوچستان کی صوبائی نگران ، نصیر آباد ڈویژن کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران کی کارکردگی شیڈول سمجھائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   صوبہ بلوچستان کی لورالائی ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ بلوچستان کی صوبائی نگران ، لورالائی اور رخشان کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی کارکردگی شیڈول پر تبادلۂ خیال کیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


خواتین میں نیکی کی دعوت عام  کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی ڈویژن کے صدر ٹاون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی میٹروپولیٹن نگران ، صدر ٹاؤن نگران ، ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور یوسی تا ذیلی سطح کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ذیلی و یوسی سطح کے 8 دینی کام کا رکردگی فارم نیز کارکردگی شیڈول سمجھائے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت   اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی صوبہ سندھ کی حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ سندھ کی صوبائی نگران ، حیدرآباد ڈویژن کی ڈویژن ، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران کی کارکردگی شیڈول سمجھائی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔