لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ کی شمع جلانے کے
لئے 27 نومبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں محفلِ نعت کا
اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
محفلِ نعت کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور
اسلامی بہنوں نے حضور سرورِ کونین صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مقامی مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔
جہانگیر روڈ کراچی میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا
حلقہ، علاقے کی اسلامی بہنیں شریک
16 نومبر 2023ء کو علمِ دین حاصل کرنے کا
جذبہ دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جہانگیر روڈ
کراچی میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں
اور خصوصی طور صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے شرکت کی۔
حلقے کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور
اسلامی بہن نے حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و
سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت
پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
حلقے کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بہنوں نے
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر2023ء کو پاکستان کے شہر نوشہرہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں نگرانِ پشاور ڈویژن، نگرانِ نوشہرہ و مردان ڈسٹرکٹ، ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ داران اور تحصیل نگران تا جملہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے”صلہ رحمی“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر دینی کام کرنے کے فوائد بیان کئے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔
خواتین کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16نومبر 2023ء کو صوبہ خیبرپختونخوا کی مردان ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ خیبر پختونخوا اورڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 16نومبر 2023ء کو صوبہ خیبرپختونخوا کی ہزارہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ خیبر پختونخوا اورڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 14 نومبر 2023ء کو صوبہ خیبرپختونخوا
کی بنوں ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ خیبر پختونخوا اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران نے
شرکت کی ۔
14 نومبر 2023ء کو نیکی کا حکم دینے اور
برائی سے منع کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کی مالاکنڈ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ خیبر
پختونخوا اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان مشاورت
اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
11 نومبر 2023ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ڈیجیٹلائزیشن اور تحریک بیان“ کے
موضوع پر بیان کیا اور کہا کہ شعبے کی نوعیت
کے حساب سے مدنی مشورہ و شیڈول
کارکردگی بنائی جائے ۔
مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن
دیا۔
علاوہ ازیں شعبہ رابطہ بالعالمات میں صوبائی سطح
کی ذمہ داران کی تقرری کے اہداف دیئے گئے جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں
کو ہفتہ وار دینی کاموں کی انٹریز و تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں ۔
بہادر آباد کراچی میں 15 نومبر 223ء کو دعوتِ
اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی
کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ وار اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی
صاحبزادی نے ” برکاتِ نماز مع ترکِ نماز کی وعیدیں “ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی ترغیب
دلاتے ہوئے انہیں نیتیں کروائیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
خواتین میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو فعال بنانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے 13 نومبر 2023ء کو
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکا سے گفتگو کرتےہوئے انہیں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کو مضبوط
کرنے، دینی کاموں کو بڑھانے اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فعال کرنے کے متعلق
مدنی پھول دیئے۔
شہرِ
کراچی میں تنظیمی ذمہ دار اسلامی
بہنوں سمیت مختلف شعبہ جات کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 31 اکتوبر 2023ء کو شہرِ کراچی میں تنظیمی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی تا ٹاؤن نگران ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ، شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات ،
شعبہ محفل نعت ، شعبہ سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے
حوالے سے کلام کرتے ہوئے ” ڈیجیٹلائیزیشن
اور تحریک“کے موضوع پر بیان کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گھریلو صدقہ بکس کراچی سٹی کی کارکردگی بیان کی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اس کارکردگی میں اضافہ کرنے ، دینی ماحول سے
منسلک اسلامی بہنوں کے گھروں میں گھریلو
صدقہ بکس رکھوانے اور شہر سطح پر 63 ہزار گھریلو صدقہ بکس رکھوانےکے اہداف دیئے ۔
علاوہ ازیں نئی تقرر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
تربیت کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے انہیں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول
سمجھا کر دینے کے بارے میں کلام کیا ۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے درس و بیان کا حلقہ لگانے، مدرسۃ المدینہ بالغات کی کلاسز کو شیڈول کے مطابق لگانے پر اسلامی
بہنوں کو مدنی پھول دیئے ۔
بہاولپور ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 30
اکتوبر 2023ء کو ڈویژن بہاولپور کی تنظیمی ذمہ داران کا ٹریننگ
سیشن منعقد ہوا جس میں نگران و شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن کے آغاز میں تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادی عطار سلمہا
الغفارنے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں خواتین میں دینی کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
Dawateislami