14 رجب المرجب, 1446 ہجری
لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ کی شمع جلانے کے
لئے 27 نومبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں محفلِ نعت کا
اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
محفلِ نعت کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور
اسلامی بہنوں نے حضور سرورِ کونین صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مقامی مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔