11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
جہانگیر روڈ کراچی میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا
حلقہ، علاقے کی اسلامی بہنیں شریک
Mon, 4 Dec , 2023
315 days ago
16 نومبر 2023ء کو علمِ دین حاصل کرنے کا
جذبہ دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جہانگیر روڈ
کراچی میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں
اور خصوصی طور صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے شرکت کی۔
حلقے کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور
اسلامی بہن نے حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و
سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت
پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
حلقے کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بہنوں نے
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔