دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں شعبہ فیضانِ مرشد کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں، سنتوں بھرے اجتماعات، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور نیک اعمال کے رسالے کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول عطا دیئے۔

مسلمانوں  کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں 8 دینی کاموں کی تربیت کے ساتھ شرعی مسائل پر بھی تربیت کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔

مارچ2023 ء سے جولائی 2023ء تک اسلامی بہنوں میں آڈیو لنک کے ذریعے شرعی مسائل پر مشتمل 5 سلسلے ہوچکے ہیں جن میں دعوتِ اسلامی کے مفتیانِ کرام نےمختلف موضوعات پر شرعی رہنمائی کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی جانب سے پوچھے جانے والےسوالات کے جوابات عطا فرمائے۔مذکورہ سلسلوں کی تفصیل درج ذیل ملاحظہ ہوں:

٭4مارچ2023 ء کو مفتی سجاد عطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک ’’روزے کے احکام‘‘ کے متعلق رہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کی جانب سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جس میں’’ 2 ہزار 196 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭11مارچ 2023 ءکو مفتی حسان عطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک ’’زکوۃ و فطرے کے احکام ‘‘کے متعلق رہنمائی کی اور موصول ہونے والےسوالات کے جوابات دیئے جس میں’’ 161 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭23مئی 2023 کو مفتی نوید عطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک’’ زینت کے شرعی احکام ‘‘کے متعلق رہنمائی کی اور پہلے سے ملنے والے سوالات کے جوابات دیئے جس میں’’209 ‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭17جون 2023 کو مفتی نویدعطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک ’’شرعی سفر‘‘ کے موضوع پر رہنمائی کی اور سوالات کے جوابات دیئے جس میں’’177 ‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭24جون 2023ءکو مفتی سجاد عطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک ’’اجارہ کے مسائل‘‘ کے موضوع پر رہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جوابات دیئے جس میں’’ 6 ہزار751 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ 


صوبہ گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی پھول برائے محرم الحرام کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوت ِ اسلامی کے تحت   صوبہ گلگت بلتستان کی دیامیر ڈویژن میں استور تحصیل کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ گلگت بلتستان کی صوبائی نگران ، استور تحصیل کی ذیلی تا تحصیل نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” اسلاف کا جذبۂ قربانی “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں، سنتوں بھرے اجتماعات اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کے مطابق عمل کرنے ، دارالسنہ میں رہائشی کورسز کرنے اور داخلوں کے حوالے سے اپنی کوشش بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اورسیز میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے کیا جن چیزوں کا خیال رکھنا ہے اس پر مشاورت کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی پھول برائے محرم الحرام کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت محرم الحرام میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماعِ ذکرِ شہادت کے شیڈول پر گفتگو کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے نیز سنتوں بھرے اجتماعات اور کورسز کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   گلگت تحصیل کے سلطان آباد علاقے میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ گلگت بلتستان، نگرانِ ذیلی تا تحصیل اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات و علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے ، شرعی پردہ کرنے اور نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت   صوبہ گلگت بلتستان میں گلگت ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ گلگت بلتستان، نگرانِ ذیلی تا ڈسٹرکٹ اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علم دین سیکھنے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃ المدینہ شعبے میں پڑھانے کے لئے ٹیسٹ دینے ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کو علمِ دین سیکھانے اور اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف کورسز میں داخلہ لینے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ 3 شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں پر جاکر اُن سے ملاقات کی۔


ماہِ ذی الحجۃالحرام میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں (اجتماعی قربانی، ڈونیٹ قربانی، قربانی کی کھالیں) کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےشعبہ اجتماعی قربانی کے جانب سے آئے ہوئے لنک اور قربانی کی کھالوں کی مد میں جمع شدہ رقم کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ محفلِ نعت للبنات کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست  اور بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور شعبہ محفلِ نعت انٹرنیشنل افئیر کی رکن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےشرکا اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت کا طریقۂ کار بتایا اور اس حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور چند شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے میرج اینڈ اسلام کورس کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز اپنے اپنے ملکوں میں یہ کورس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔