5 دسمبر    2023ء کو فیصل آباد، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان صحابیات کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کی سطح فیضان صحابیات ذمہ دار ، ناظمات ، معلمات اور خادمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات کے نظام و کارکردگی کا جائزہ لیا اور نظام کو بہتر و مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کام میں درپیش مسائل کے حل کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی ۔