دینی و فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر    2023ء کو فیصل آباد شہر کی فیضانِ صحابیات میں صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ صوبۂ پنجاب، صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈویژن اور نگرانِ میٹروپولیٹن سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

مدنی پھول بیان کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور ماہ ِہفتہ واراجتماع منانے کے مدنی پھول بیان کئے۔

مختلف کارکردگیوں پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکائے مدنی مشورہ کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔