کئی سالوں سے خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6اکتوبر  2023ء بروز جمعہ صوبہ پنجاب کی ساہیوال ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنزکا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، ساہیوال ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران نیز میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔