شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کے مدنی پھولوں سے متعلق 9 اکتوبر 2023ء بروز پیر مدنی مشورہ ہوا جس میں اورسیز کی تمام شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز ذمہ داران، پاکستان کی صوبائی نگران اور شعبے کی اہم ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ جبکہ کراچی سٹی کی ٹاؤن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اورعالمی سطح کی قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکے لئے مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی ذمہ دار نے قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی اہمیت، اس کا طریقۂ کار اور اس کے شیڈول کے بارے میں مشاورت کی جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔