22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگرانِ صوبہ
پنجاب اور گجرات ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ
Tue, 12 Sep , 2023
1 year ago
امتِ مسلمہ تک دینِ اسلام کی تعلیمات پہنچانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر 2023ء بروز منگل صوبہ پنجاب کی گجرات ڈویژن آن لائن
مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ پنجاب کی نگران
اور گجرات ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے گجرات ڈویژن میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل
کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔