21 اگست 2023ء   بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں دینی کام کرنے والی نصیر آباد ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ نصیر آباد ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ ڈسٹرکٹ و شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ تحصیل و شعبہ ذمہ داران اور رہائشی ذیلی کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے 8دینی کام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز سستی کے باعث دینی کام کے نقصانات بیان کئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیااور سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا نیز ذمہ داران کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔