دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت بہن کا نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کے ساتھ صوبہ کشمیر شیڈول سے متعلق مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے،کشمیر میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے، شعبہ شارٹ کورسز اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔


صوبہ پنجاب کے رینچ روڈ ،راولپنڈی ڈویژن میں  دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں راولپنڈی شہر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ پاکستان مشاورت آفس کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اُن کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں اپنی نگران اسلامی بہن کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مسلسل کوشش کرنےاور علمِ دین سیکھنے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے اور شرکا نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

گزشتہ روزعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت  شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبے کی تقرریوں پر مشاورت ہوئی اوردینی کاموں میں مزید بہتری لانےکے متعلق مدنی پھول دیئے گئے جبکہ ذمہ داران کے تنظیمی مسائل کا حل بھی بتایا گیا ۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد G-11 میں ڈویژن راولپنڈی کے تمام زون کی UC نگران تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مختلف مسائل اور اُن کے حل پر گفتگو کی گئی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں گناہوں سے بچنے، اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے اور اپنے نگران کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ دار بنانے، تحصیل نگران و شعبہ مشاورت اور ذیلی سطح پر نگران اسلامی بہنوں کا تقرر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سیکٹر  I-8میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران کے سفرِ شیڈول اور کشمیر و اسلام آبادمیں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ پنجاب اور نگرانِ اسلام آباد سٹی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے ہونے والے سفر سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زون 1 میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہوا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے علمِ دین سیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مظفر آباد ، کشمیر کے علاقے خواجہ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر  خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بالخصوص اُن خواتین پر انفرادی کوشش کی جو پہلے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتی تھیں لیکن اب نہیں کرتیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے خواتین کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

مظفر آباد، کشمیر کے علاقے خواجہ میں قائم مدرسۃالمدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آخرت کی تیاری کے متعلق شرکا اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضانِ نماز کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مظفر آباد، کشمیر میں قائم فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم ویلی اور اطراف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف ذمہ داریاں تقسیم کیں اور انہیں استقامت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹس کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

صوبہ کشمیر کے ڈویژن پُونچھ  اور ڈسٹرکٹ باغ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات مضبوط کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے معلمات و مبلغات بنانے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول اور اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز  صوبۂ کشمیر میں ڈویژن عباس پورکا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف علاقوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں پونچھ، سدھنوتی، تحصیل عباس پور اور پلندری کی جملہ ذمہ داران شامل تھیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نئی تحصیل بلوچ میں دینی کاموں کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔