کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی ویسٹ کی ڈسٹرکٹ تا وارڈ ذمہ دار اسلامی بہنیں براہِ راست جبکہ سینٹرل افریقہ اور عرب کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

ابتداءًاس مدنی مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےکارکردگی شیڈول پر عمل کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے پرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت کرنےکے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔