دعوتِ اسلامی کےتحت  11مارچ 2023ءبروز ہفتہ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ داران، پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی متفرق سالانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران و صوبائی نگران کے سفر شیڈول ، غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانا ، ماہانہ مدنی مشوروں ، سفر شیڈول ، چند شعبہ جات کی کارکردگیوں کا اہداف سے تقابل کرنا شامل تھا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے سالانہ اہداف کو مکمل کرنے کا طریقۂ کار بتاتے ہوئے بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشن کے مدنی پھولوں، اعتکاف میں اسلامی بھائیوں کی تعداد بڑھانے کے لئے اسلامی بہنوں کی معاونت، 2023 میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے داخلوں کی ترکیب بنانے، شعبہ دارالسنہ کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کی نیتوں کا فالو اپ اور ذمہ داران میں وسعت نظری پیدا کرنے کے بارے میں چند اہم نکات بتائے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں گوجرانوالہ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب کی نگران، گوجرانوالہ ڈوژن نگران، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ وقت پرشعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی دینے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 مارچ 2023ء بروز پیر راولپنڈی ڈویژن کے صدر ٹاؤن میں  ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں میٹروپولیٹن معاون نگران، ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران، یوسی نگران اور دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر وہاں موجود تمام اسلامی کی تربیت کی اور انہیں بروقت دینی کاموں کی کارکردگی دینے، دینی کاموں کو بڑھانے نیز تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کے حوالے سے اہداف اور مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


صوبۂ سندھ کے ڈویژن سکھر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سکھر کی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ماہِ رمضان میں نیک اعمال کرنے اور ماہِ رمضان کیسے گزارا جائے اس پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو فیضانِ تلاوتِ قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشن جمع کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


13 مارچ 2023ء بروز پیر صوبۂ سندھ کے ڈویژن سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنیں اور تحصیل کی ڈویژن شعبہ ذمہ داران  شریک ہوئیں۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشوے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور دینی کام کرنے کے حوالے سے چند باتیں بتائیں جن میں سے بعض یہ ہیں:٭استقامت کے ساتھ دینی کام کرنا٭مشکلات سے نہ گھبرانا٭تحمل مزاجی سے کام لینا٭احسن طریقے سے دینی کام کرنا۔

بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اہداف لئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے تحائف تقسیم کئے۔

گزشتہ روز ریجن سطح پر دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ اصلاحِ اعمال کی اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا سے فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق فالو اپ لیا نیز رسید بکس اور فنانس کارکردگی کا جائزہ لیاجبکہ رمضانُ المبارک میں فیضانِ تلاوت کلاس کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

آخر میں شعبہ اصلاحِ اعمال ریجن سطح کی ذمہ داران کی تقرری کرنے اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کے حوالے سے کلام کیا گیا۔ 


12 مارچ 2023ء بروز اتوار دینی کاموں کے سلسلے میں  لاڑکانہ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ جیکب آباد کا شیڈول رہا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ذاتی دوستیوں سے بچنے، نئے مقامات پر دینی کام شروع کرنے، مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”اسلامی بیانات“ خرید کر اس کے ذریعے درس و بیان کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن جمع کرنے اور اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مارچ 2023ء بروز ہفتہ صوبۂ سندھ میں اسلامی بہنوں کے درمیان 8 دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کا درست استعمال کرنے، اپنے شیڈول کو مینج (Manage)کرنے اور شیڈول کی اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے پلاننگ کے ساتھ اہداف بروقت مکمل کرنے بالخصوص سالانہ ڈونیشن کے متعلق تبادلۂ خیال کیا نیز اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے ۔

ڈویژن حیدر آباد صوبہ سندھ کےڈسٹرکٹ دادو میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی دینی کاموں کے سلسلے میں ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ڈاکٹر سمیت وہاں موجود 2 ٹیچرز اسلامی بہن سے ملاقات کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر بعض اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی نیتیں بھی کیں۔

10 مارچ 2023ء بروز جمعہ ڈویژن حیدر آباد کے ڈسٹرکٹ دادو میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے بارے میں کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے، سفرِ شیڈول بنانے، مختلف مقامات پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے، ذمہ داران کی جانب سے موصول ہونے والے مسائل کا حل کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کے دینی، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کو حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دن بہ دن ترقی کے منازل طے کرتی چلی جا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق پاکستان بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ فروری میں ہونے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:86 ہزار 765

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 400

٭پاکستان بھر میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 849

٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:75 ہزار 654

٭اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:9 ہزار 865

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 44 ہزار 651

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26 ہزار 549

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 41 ہزار 297

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:76 ہزار 472

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی تعداد:880

٭مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار 501


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گجرات  ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی نگران، گجرات ڈویژن نگران اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور انداز میں کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔