23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ، دینی کاموں کی کارکردگی پیش کی گئی
Fri, 21 Jul , 2023
1 year ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جن میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ، جامعۃالمدینہ، دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کی تربیت
کرتےہوئے ذمہ داران میں امورِ خانہ داری کا ہونا، باقاعدہ معلمہ کا ہونااور
جامعۃالمدینہ گرلز کے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اپنے اپنے شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی پیش کی جس پر حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے نیز دینی کاموں میں بھر پور انداز سے
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔