شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل اور ماہنامہ فیضانِ
مدینہ گرلز کے لرننگ سیشن کا دوسرا دن
شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ گرلز کے تحت ہونے والے آن لائن لرننگ سیشن کے دوسرے دن دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”شعبے
کا مقصد، اہمیت اور اس میں ذمہ داران کا کردار“ کے موضوع پر اہم نکات بتائے۔
ابتداءً رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کی تربیت
کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں مزید بہتری لانے اور شعبہ جات
کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”دعوتِ اسلامی کے ساتھ وفاداری“ کا ذہن دیتے ہوئے اپنی نگران اسلامی بہن
کی اطاعت کرنے سمیت دیگر امو رپر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
تقسیمِ رسائل و شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایااور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے نیز دینی کاموں میں درپیش مسائل
کا حل بھی بتایا۔
لرننگ سیشن کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے اچھے اچھے تأثرات دیئے اور شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے دینی کاموں کو مضبوط
کرنے کے لئے نیتیں کیں۔