اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کورنگی ملیر کھوکھرا پار جامع مسجد مدینہ کے قریب ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں مدسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنیں  شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”قراٰن پڑھنے / پڑھانے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے سوال و جواب ہوئے اور شعبے کی ترقی کے لئے اہداف طے کئے گئےجس کے بعد تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رکنِ بین الاقوامی و پاکستان امور شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی سنت نکاح کے سلسلے میں ہونے والی محفل نعت میں شرکت کی جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان بھی کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔