دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ گرلز کا 2 دن پر مشتمل آن لائن لرننگ سیشن ہوا۔

معلومات کے مطابق اس لرننگ سیشن میں مذکورہ شعبہ جات کی عالمی تا تحصیل اور ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشن کے پہلے دن پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور کتابوں کا شوق“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی لائبریری کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ مکتبۃالمدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں مزید بہتری لانے اور نظام کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل اور اُن کے سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”نرمی اور دعوتِ اسلامی سے محبت“ کے موضوع پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔