لوگوں کو دینِ اسلام کی دعوت  دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈویژن میرپور کشمیر میں 2 دن کا رہائشی مدنی مشورہ ہواجس میں میر پور کشمیر کی ڈویژن ، ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور بھمبر ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت عالمی سطح کی فیضانِ صحابیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں نگران کو کس طرح دعوتِ اسلامی کا کام کرنا ہے، دینی کاموں کا طریقۂ کار، کارکردگی شیڈول اور معاونہ اسلامی بہن کے کام شامل تھے۔

آخر میں شعبہ جات کی تقرری کے اہداف بتائے گئے جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے دینی کاموں سے متعلق مختلف مسائل بیان کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بھی بتایا۔