پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا۔جن موضوعات پر مشاورت ہوئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت رہائشی کورس اور لرننگ سیشن٭سفر کے مدنی پھول٭دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اسٹیٹس میں سفر٭فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار ڈونیشن کارکردگی اور ای رسید کا فالو اپ٭ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اپڈیٹ پدنی پھول٭اصلاحِ اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن سے نئے رسائل کی تقسیم٭دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایونٹ پر اسپیشل اجتماعات شروع کروانے٭مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”اے ایمان والو“اور نگرانِ شوریٰ کے مدنی پھول۔