مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز اسلام آباد سٹی، زون 3 کی یوسی اور سیکٹر نگران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ اسلام آباد سٹی ، زون 2 کی زون ، یوسی اور سیکٹر نگران اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ایثار کے فوائد “ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو یوسی نگران کا کارکردگی شیڈول سمجھایا نیز تقرریاں مکمل کرنے ، دینی کاموں کو بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول بنانے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنے اپنے اہداف بتائے ۔