کلفٹن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو حضرت حُر سمیت دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی شہادتوں سے متعلق واقعات کے بارے میں بتایا۔

اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔