23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور محبتِ الٰہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی
سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔