میر پور خاص
ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے
تحت پچھلے دنوں میر پور خاص ڈویژن کی
ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ سندھ نگران اور میر پور خاص ڈویژن کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران
سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ” ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی دلوں میں ایثار کا
جذبہ پیدا کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈسٹرکٹ سطح کا کارکردگی شیڈول سمجھایا اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا
حل بیان کیا ۔