23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت ِ اسلامی کے تحت راولپنڈی ڈویژن کی ذمہ دارا ن کا ماہانہ مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور راولپنڈی ڈویژن سطح کی
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے
فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ
داران کو شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے، دینی
کاموں کو بڑھانے اور پرانی اسلامی بہنوں
سے رابطہ کرنے کے اہداف دیئے۔ بعدازاں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن کارکردگی کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔