دعوتِ اسلامی دنیا بھر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں تک دینِ اسلام کا پیغام پہنچانے نیز انہیں حضور سرورِ کائنات  صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو ہر وقت لوگوں کو ضروریاتِ دین سکھانے میں مصروفِ عمل ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہِ اپریل 2023ء میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:86 ہزار 548

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 13 ہزار 351

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:6 ہزار 109

٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:74 ہزار 877

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 59

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 24 ہزار 67

٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26 ہزار 811

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 لاکھ 78 ہزار 902

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:72 ہزار 443

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:727

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14 ہزار 382