اسلامی بہنوں کے درمیان اسلامی تعلیمات عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز عالمی سطح اور
اورسیز کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اورسیز میں فزیکل کفن دفن کی دینے اور
شعبہ رابطہ بالعالمات سے متعلق ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی
ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی معلومات محفوظ کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کا ذہن دیا۔
گلشن دارالسنہ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد،
انڈونیشیا کی چند اسلامی بہنوں کی شرکت
پچھلے دنوں گلشن دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی انڈونیشیا کی چند
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور
نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ
اسلامی و امیرِ اہلِ سنت کا تعارف اور برکات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ریجن دفتر کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا
جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف
نکات پر کلام کرتے ہوئے کمزوریاں دور کرنے، دفتر کے کاموں میں مزید بہتری کے لئے
مدنی پھول دیئے نیز مسائل حل کرنے کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی۔
پی آئی بی کالونی کی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت
اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ P.I.B کالونی کادورہ کیا۔
دورانِ دورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے گھر گھر کر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بھنبھور ڈویژن صوبۂ سندھ کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
صوبۂ سندھ کے بھنبھور ڈویژن میں پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے راولپنڈی شہر سےآن لائن ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن
کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
میر پور خاص ڈویژن صوبۂ سندھ کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کام کرنےوالی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا
جس میں میر پور خاص ڈویژن صوبۂ سندھ کی
ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے ذمہ
داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے سابقہ سال کے
ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
نوابشاہ ڈویژن صوبۂ سندھ کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نوابشاہ ڈویژن
صوبۂ سندھ کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ روحانی علاج للبنات کی ملک وصوبائی کی سطح
کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ روحانی
علاج للبنات کی ملک و صوبۂ پنجاب سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا اور
دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول دیئے۔
شعبہ شارٹ کورسز اور دارالسنہ کی ملک و صوبائی
سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز اور دارالسنہ کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ
ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ڈونیشن کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
امتِ مسلمہ کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے اور مشکل
وقت میں اُن کا ساتھ دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لیور پول ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورےمیں ذمہ داران نے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ نکات پر کلام
کیا نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے کفن دفن سیشن میں
شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پاکستان کی اہم ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں پاکستان
کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اور صوبائی و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدورانِ
مدنی مشورہ زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنےاور ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو اپنا ہدف
پورا کرنےکی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور اچھی اچھی نیتیں
کروائیں۔
11 اپریل 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
تحت پاکستان مجلسِ مشاورت ذمہ داران اور پاکستان سطح کی ادارتی و شعبہ ادارتی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہدف بناکر کام کرنا“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہِ مارچ میں ہونے والے متفرق دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز دیگر اہم موضوعات پر کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
Dawateislami