دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فزیکل آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہو اجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز احساسِ ذمہ دار کے ساتھ، ذہن حاضر رکھتے ہوئے اور پلاننگ کرکے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو ملک و بیرونِ ملک میں اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں ماہِ دسمبر 2022ء میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:82 ہزار 55۔

٭روزانہ امیرِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا سنتوں بھرا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 6 ہزار 262۔

٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 492۔

٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:69 ہزار 332۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 702۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 19 ہزار 272۔

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24 ہزار 137۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 68 ہزار 721۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 68 ہزار 396۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں پاکستان مجلسِ مشاورت ذمہ داران اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خودداری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ پاکستان مشاورت آفس اسلامی بہنیں کے حوالے سے کلام کیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور جنوری 2023ء میں بھرپور انداز میں علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت اسٹیٹ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے subscription اور آسٹریلیا کے علاوہ دیگر ملکوں میں اس چینل کو کیسے سبسکرائب کروایا جائے اس پر کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ  سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے ساتھ ساتھ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اہداف اورٹیلی تھون کے متعلق گفتگو ہوئی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فنانس ٹیسٹ دینےکا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےدینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور شعبہ فیضانِ اسلام کے بارے میں مشاورت کی جبکہ دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول بیان کئے گئے۔


دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کے سلسلے میں 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی جبکہ عالمی آفس کی ناظمہ اسلامی بہن نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری   2023ء بروز جمعہ قلات ڈویژن صوبۂ بلوچستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں تقرری مکمل کرنے اور نئے مقامات پر دینی کام کے آغاز کے لئے نگرانِ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری  بروز جمعرات صوبۂ بلوچستان کی قلات ڈویژن کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےخود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ڈویژن و ضلع نگران اسلامی بہنوں کے  سفرِ شیڈول کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنی ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، سابقہ اہداف کا فالو اپ لینے نیز ماہانہ کارکردگی میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر تبادلۂ خیال کیا ۔بعدازاں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری 2023ء بروز جمعرات پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں کے لئے ”دعائے حاجات کے مدنی پھولوں“ کے موضوع پر آن لائن میٹنگ ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے مختلف امور پر گفتگو کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ دعائے حاجات اجتماع منعقد کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 4 جنوری 2023ء کو نشتر بستی کراچی میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر سرگودھا    میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران، شعبہ ذمہ داران، میٹروپولیٹن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کے درپیش مسائل کا حل بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سافٹ ویئر میں انٹری مکمل کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور شرکا کو کو 8دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دو ذمہ داریوں پرقائم اسلامی بہنوں کو اپنا نعم البدل تیار کرنے اور ڈسٹرکٹ نگران سے ٹاؤن نگران کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزپاکستان کے شہر سرگودھا میں موجود دارالسنہ میں شعبہ دارالسنہ للبنات سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کے درمیان اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور کورسز کے ایڈمیشن بڑھانے کے اہداف طے کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کا اظہار کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔