عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ روز شعبہ علاقائی دورہ للبنات، شعبہ فیضانِ مرشد للبنات اور شعبہ کفن دفن للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر سے صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور دیگر مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔