لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے شرف آباد میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز  میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار، نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین نے علمِ دین کے جو فوائد حاصل کئے ہیں وہ ہمیں بھی حاصل کرنے چاہئیں۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیک اعمال سے دوستی اور اپنی خواہشات کو زیر کرنے سے متعلق شرکائے اجتماع کو مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے اسلامی بہنوں اور طالبات نے ملاقات کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہرملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت و پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےانہیں ماہِ رمضان کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیز تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے چند شعبہ ذمہ داران کے دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے مشورے و تجاویز کئے ۔آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان سٹی کے شالیمار ٹاؤن میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ شعبہ کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے ذمہ داران نے اپنے اپنے مشورے و تجاویز پیش کئے نیز سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف اورتبرکات تقسیم کئے گئے ۔مدنی مشورے کا اختتام دعا اورصلوۃ و سلام پر کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ملتان سٹی کے شالیمار ٹاؤن میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حوصلہ افزائی کی اہمیت “سے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ جات کے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےشعبہ جات کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں اپنی اپنی تجاویز دیں نیز سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ آڈیو لنک اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پراُن حوصلہ افزائی فرمائی جبکہ کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں عالمی مجلسِ مشاورت کے آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اہم نکات پر کلام کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ مشاورت کے آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی کے لئے شرکا کو مدنی پھول دیئے نیز بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 دسمبر   2022ء بروز جمعرات ڈویژن فیصل آباد میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ڈسٹرکٹ نگران و شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکائے مدنی مشورہ سےتقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا نیز میٹرو پولیٹن مشاورت اور یوسی نگران کا تقرر کرنے پر انہیں اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سافٹ ویئر کی انٹریز ، منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹری کرنے اور دیگر سافٹ ویئر کی انٹریز مکمل کرنے پر مشاورت کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے گھریلو صدقہ بکس لگانے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور جملہ مسائل کا حل بیان کیا جس پر وہاں موجود نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محمود آباد کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں گناہوں سے بچنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفارسے ملاقات کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18دسمبر2022ء      بروز اتوار میر پور کشمیر ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی نگران و شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’ اطاعت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنوں ) کے تحت عالمی سطح پر میں ان ان ملکوں میں دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے:یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال، ترکی اور تنزانیہ۔

تفصیلات کے مطابق نومبر 2022ء میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی (اسلامی بہنیں ) کے تحت یوکے، ساؤتھ افریقہ ، ماریشس، ترکی ، تنزانیہ اور نیپال میں کل منسلک ادارے ”45“ ہیں جن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭”10“ اداروں میں ماہانہ اور ”13“اداروں میں ہفتہ وار درس و بیان کا سلسلہ ۔

”2“ اداروں میں ایک گھنٹہ 12 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور ”2“ اداروں میں 30 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات کا انعقاد۔

٭ماہِ نومبر میں مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 79 رہی جن میں سے ”72“ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔

٭ماہِ نومبر 2022ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے ”7“ خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کئے گئے جس میں شُرکا کی تعداد ”167“ تھی۔

٭”55“ شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول کئے گئے ۔

٭شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں میں ”39“ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے ۔

٭”90“ شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ میگزین” ماہنامہ فیضان مدینہ “ کی سالانہ بکنگ کروائی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں  بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے آن لائن دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو پاکستان مشاورت ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشورے کی تیاری کرنے پر کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  پاکستان سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو پاکستان مشاورت و پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشورے کی تیاری کے متعلق گفتگو کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔