دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر راولپنڈی
میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس
میں راولپنڈی شہر کی میٹروپولیٹن نگران و
شعبہ ذمہ داران ،ٹاؤن نگران و شعبہ ذمہ
داران اور یوسی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مکتبۃالمدینہ کے نئے رسالے ”اسلامی پردہ“ سے
مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے،ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی کا تقابلی اور ماہِ
رمضان کے اہم دینی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جواب دیئےنیز ذمہ داران کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لنے، ماہانہ
مدنی مشورے لینےاور سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔