24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے
تحت کراچی کے علاقےملیر ماڈل کالونی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہلِ ثروت اسلامی
بہنوں سے گھر گھر جاکر ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہنوں نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن کی ضرورت سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے دعوتِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔