شعبہ رابطہ برائے شخصیات  گلرز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز سنجوگ مارکی ملتان میں اسلامی بہنوں کے درمیان رمضانُ المبارک کے حوالے سے سیشن ہواجس میں دو (2) MPA کی اہلِ خانہ، سپریم کورٹ کے لائر کی زوجہ، ڈاکٹرز، بزنس مین، پروفیشنلز اور اہلِ ثروت سمیت کم و بیش 100 شخصیات نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایااور انہیں دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروایا۔

اس کے علاوہ شخصیات کی جانب سے گلبرگ ویلی سورج میانی میں ایک پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کیا گیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔