24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
7 ڈسٹرکٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے سالانہ رمضان ڈونیشن،مضان المبارک میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے
بالمشافہ اور آن لائن کورسز کروانے نیز شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے شعبہ تعلیم ذمہ دارکو کراچی سٹی میں
ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ کیا اور ذمہ داران کی کوششوں کو سراہتےہوئے دینی کاموں
کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا ۔بعدازاں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتاتے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔